Description
تفصیل
گردے کی پتھری گردے کے درد کا سب سے بڑا سبب ہے اس کے اسباب میں گردے اور مثانے کی سوزش، پیشاب کا گاڑھا پن۔ غذا میں وٹامن کی کمی اور پانی کا کم استعمال وغیرہ قابل ذکر ہیں۔یہ گرم اور خشک علاقے کے لوگوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ ساگ ، ٹماٹر، بڑے گوشت سے پرہیز مفید ہے۔ پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے۔ درد گردے کے مقام سے شروع ہو کر مثانے اور فوطوں تک پھیلتا جاتا ہے۔ یہ درد نہایت شدید اور ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ مریض تڑپنے لگتا ہے کبھی کبھی پیشاب کی نالی بند ہوجاتی ہے۔ پیشاب کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ پیشاب کے ساتھ خون کے قطرے بھی آجاتے ہیں۔