URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Austisum آٹزم

English NameAustisum
Urdu Name در خود ماندگی(فارسی)۔ تَوَحّد(عربی)۔

Description

تفصیل

آٹزم ایک ایسا عارضہ یا خرابی ہے جس میں جسمانی اور دماغی عدم ربط پایا جاتا ہے۔ اس کا تعلق دماغ کے پچھلے حصّے(Cerebellum) سے ہے۔ دماغ کا یہ حصّہ محسوس کرنے اور حرکت کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ آئسٹک فرد کے دماغ کے دوسرے حصّے بھی ایک عام فرد سے مختلف ساخت کے ہوتے ہیں۔ ہر آئسٹک فرد کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔ ایسے بچّوں کی شناخت اور علاج ایک توجہ طلب اور مشکل کام ہے۔ دنیا میں رفتہ رفتہ اُن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مائنڈ انسٹیٹیوٹ کیلیفورنیا کے ریسرچ ڈائریکٹر ڈیوڈ ایمرل کا کہنا ہے کہ’’ آئٹزم کی مختلف اقسام ہیں جن میں ہر قسم کا سبب مختلف ہو سکتا ہے۔ اس کا شکار ہونے والے بچّوں کا دماغ غیر معمولی ساخت رکھتا ہے مثلاً اس کی جسامت معمول سے بڑی ہوتی ہے۔ آئسٹک بچّے حروفِ تہجی کو دماغ کے اس حصّے سے یاد کرتے ہیں جو عام طور پر ساخت کی یادداشت سے تعلق رکھتا ہے۔ آئسٹک دماغ میں مقامی حصّے زیادہ مربوط ہوتے ہیں جبکہ دماغ کے زیادہ فاصلے رکھنے والے حصّوں میں ربط کمزور ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share