Description
تفصیل
مِرگی اعصاب سے تعلق رکھنے والے امراض میں سے ہے جو موروثی بھی ہوتا ہے۔ یہ مرض اکثر دماغ میں چوٹ لگنے سے ہو جاتا ہے جبکہ بعض اوقات مرض کی کوئی خاص وجہ نظر نہیں آتی۔
مِرگی کے مریض کو بے ہوشی کے دورے پڑتے ہیں، پہلے مریض گِر جاتا ہے، دانت بِھنچ جاتے ہیں، منہ سے جھاگ نکلتا ہے، مریض اکڑ جاتا ہے اور چند لمحوں کے لیے سکتے میں آجاتا ہے، کبھی زبان دانتوں کے درمیان آکر کٹ جاتی ہے، کبھی کبھی پیشاب بھی خطا ہو جاتا ہے، دو منٹ بعد ہاتھ پاؤں چلانے لگتا ہے اور پندرہ بیس منٹ بعد ہوش میں آجاتا ہے۔ دورے کے بعد اکثر کسی کو نہیں پہچانتا اور سَر میں درد کی شکایت کرتا ہے۔