URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Fistula ناسور

English NameFistula
Urdu Name زخم ۔ وہ زخم جس میں سے خون رِستا رہے۔پھوڑا

Description

تفصیل

ناسور وہ غیر معمولی زخم ہے جو دو اعضاء یا دو رگوں کے درمیان واقع ہوتا ہے لیکن یہ اعضاء یا رگیں عام طور پر ایک دوسرے سے منسلک نہیں ہوتیں۔ یہ عام طور پر پیشاب اور پاخانے کی جگہ کے درمیان ہوتا ہے۔ یہ ایک سے ڈیڑھ انچ کے قریب لمبا زخم ہوتا ہے۔ اس کو آپریشن کے ذریعے نکال کر ختم کیا جاتا ہے۔عورتوں میں یہ زچگی کے دوران بچے کا سر جب پیڑو(پیلوس) میں پھنس کر وہ زور لگاتا ہے جس سے مثانہ کے پٹھے بچے کے سر کی مسلسل رگڑ کی وجہ سے کمزور ہو جاتے ہیں اور ان میں سوراخ ہو جاتا ہے اس سے پیشاب مسلسل بہنے لگتا ہے۔ بعض اوقات بڑی آنت کے آخری حصّے اور فرج یعنی وجائنا کے درمیان کے عضلات سوراخ ہونے سے پاخانہ اس سوراخ سے باہر آنے لگتا ہے۔ان دونوں سوراخوں کو بغیر آپریشن کے درست نہیں کیا جاسکتا۔ ان مسلسل اخراجات کی وجہ سے عورت کی زندگی تباہ و برباد ہو کر رہ جاتی ہے اس مرض سے بچاؤ کا طریقہ یہ ہے کہ شادی کم عمری میں نہ کی جائے ،بچے کثرت سے بار بار جلد جلد نہ پیدا کیے جائیں ،زچگی کے مرحلہ سے بہتر اور جدید طریقوں سے نمٹا جائے۔

Poetry

Pinterest Share