Description
تفصیل
اس مرض میں جسم کے بعض حصّے یا کسی خاص حصّے کی حِس اور حرکت زائل ہوجاتی ہے جب یہ پورے جسم میں ہو تو اسے فالجِ عامّہ اور جب یہ نصف جسم میں ہو ’’ہمی فلجیا‘‘، جب کمر سے نیچے ہو تو "پراپلجیا" اور جب چہرہ مفلوج ہو ’’فیشل پیرالیسس‘‘ کہتے ہیں۔ چہرہ کے عضلات ماؤف ہو کر ٹیڑھے ہوجاتے ہیں، ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے، قبض رہنے لگتا ہے، ہوش و حواس بھی متاثر ہوسکتے ہیں، دماغ میں پھوڑا یا رسولی، مِرگی، رَعشہ اور آتشک اس مرض کے باعث ہوسکتے ہیں۔