URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Diseaseبیماری

Leprosy کوڑھ

English NameLeprosy
Urdu Name جذام ۔برص۔چِھیپ

Description

تفصیل

یہ ایک متعدی مرض ہے جس میں مریض کے ہاتھ پاؤں اور انگلیوں وغیرہ کے جوڑوں میں ورم آکر پیپ پڑجاتی ہے اور بعض اوقات ہاتھ پاؤں اور انگلیوں کے پور جھڑ کر مریض لنگڑا لُولا ہوجاتا ہے اور مریض کی شکل بڑی گھناؤنی ہوجاتی ہے۔ اس مرض کا باعث بھی ایک خاص قسم کا کیڑا ہے جسے "بیسی لس لیپریسی" یعنی جذام یا کوڑھ کا کیڑا کہتے ہیں۔ یہ کیڑا مریض کے زخموں میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک چھوت کا مرض ہے۔ آتشک بھی اس کا ایک سبب ہے۔ غریب لوگ جو غلاظت اور گندگی میں رہتے ہیں اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔ مریض کے جسم پر سرخ دھبے یا داغ پڑجاتے ہیں ابروؤں‘ پلکوں اور مونچھوں کے بال جھڑ جاتے ہیں، ناک کی ہڈی گل کر ناک بیٹھ جاتی ہے، گلے میں زخم کی وجہ سے کھانا پینا، بات کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ آخر میں مریض نمونیہ کھانسی میں مبتلا ہوکر انتقال کرجاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share