Description
تفصیل
بدہضمی میں پیٹ میں گرانی محسوس ہوتی ہے، ترش ڈکاریں آتی ہیں، پیٹ پھول جاتا ہے کبھی قے اور دست بھی آتے ہیں یا قبض ہوجاتا ہے، سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے، بھوک نہیں لگتی۔اس کے اسباب میں کھانے میں بے اعتدالی، تیز مصالحوں کا استعمال، کھانے کے وقت کی پابندی نہ کرنا نیز بہت تیز گرم اور سخت ٹھنڈی اشیاء کا کثرت سے استعمال، زیادہ کھانا اور زیادہ تر بیٹھے رہنا ہے۔