Description
تفصیل
پیچش کی دو قسمیں ہیں۔
(١)بیسلیری ڈی سنٹری:
یہ جراثیمی بیماری ہے اس میں پیٹ میں مروڑ اُٹھتا ہے اور موشن یعنی دست بار بار آتے ہیں زیادہ مقدار میں دستوں میں آؤں اور خون بھی اکثر پایا جاتا ہے۔
(٢)اَمیبِک ڈائسینٹری:
یہ ایک جرثومے امیبا کی وجہ سے ہوتی ہے جو ناقص غذا کے ذریعے آنتوں میں پہنچتا ہے۔ اس مرض میں آنتوں میں زخم ہو کر پیچش ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات پرانی امیبی پیچش میں آنتیں متورم ہو جانے کے بعد اِن میں سوراخ بھی ہوجاتے ہیں۔