Description
تفصیل
کیلا اپنے گُچّھے میں گھوپ کی شکل میں ہوتا ہے یعنی ایک موٹے اور چھوٹے تنے کے ساتھ‘ لمبائی میں نسبتاً خمیدہ پھل دس بارہ یا پچیس کی تعداد میں ہوتے ہیں۔ ساخت کے لحاظ سے کیلا لمبے پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کا سرا کسی حد تک مخروطی ہوتا ہے۔ اگر کیلے کو درمیان سے توڑا جائے تو درمیان میں ایک سیاہ نشان ملتا ہے جسے حیرت انگیز طور پر کیلے کا بیج کہا جاتا ہے۔
کیلے کا چھلکا ہموار اور دبیز ہوتا ہے اور اس پر عموداً چند سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں۔ اس کا گودا ہلکا زرد یا سفیدی مائل ہوتا ہے ۔ کچا کیلا سبز ہوتا ہے۔ کیلے کے درخت میں لکڑی نہیں پائی جاتی۔