URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Weaponsہتھیار

Tomahawk جنگی کلہاڑا

English NameTomahawk
Typeدو دھاری ہتھیار
Pluralکُلہاڑے / کُلہاڑوں
Urdu Name فاس / تبر / تکوا / کُہاڑا /صافُور

Description

تفصیل

جنگی کلہاڑا دراصل کلہاڑی کی ایک قسم ہے جو بنیادی طور پر لکڑیوں کے مضبوط تَنے(لَٹھّے) پھاڑنے کے کام آتا ہے۔اس ہتھیار میں دو دھاری پھل کے ساتھ چوبی یا آہنی دستہ بھی لگا ہوتا ہے۔جنگی کُلہاڑا جنگ میں مخالفین پر حملہ کرنے کے کام بھی آتا ہے،اس مقصد کے لیے اس کی ساخت میں کچھ تبدیلیاں کی جاتی ہیں اور پھر اسے "میدانِ جنگ " میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس طرح کے کُلہاڑے جو " رزم "(جنگ) میں استعمال ہوں ،انہیں " جنگی کُلہاڑے " کہا جاتا ہے۔ تاریخی طور پرجنگی کُلہاڑا سب سے پہلےشمالی امریکہ میں بنایا گیا جو روایتی کلہاڑی سے ملتا جُلتا تھا اور اس میں ایک سیدھا دستّہ بھی لگا ہوا تھا۔

Poetry

Pinterest Share