Description
تفصیل
کمان ایک لچکدار قوس ہے جو تیر کو لچکدار توانائی (elastic energy) کے ذریعے چلاتی ہے۔ بنیادی طور پر کمان اسپرنگ پاور کی ایک شکل ہے جو کسی کھنچے ہوئے تار یا ڈوری کی مدد سے حاصل ہوتی ہے۔ جب کمان کے تار کو کھینچا جاتا ہے تو کمان کے لچکدار جزو(تار یا ڈوری) میں توانائی جمع ہوجاتی ہے اور جب اس تار کو چھوڑا جاتا ہے تو یہ توانائی تیر میں منتقل ہوجاتی ہے اور پھر یہ تِیر دُور تک اُڑتا ہوا جاتا ہے۔ آج کل تیر اور کمان صرف شکار کے لئے اور کھیلوں میں استعمال کیے جارہے ہیں لیکن بُنیادی طور پر ان کا استعمال میدانِ جنگ میں کیا جاتا ہے۔اکثر آتشیں تِیر بھی ہوتے ہیں جو جس جگہ گرتے ہیں وہاں آگ لگا دیتے ہیں یا پھر زہر آلود تِیر بھی ہوتے ہیں جو جسم میں چُبھ کر اپنا زہر جسم میں منتقل کردیتے ہیں۔