Description
تفصیل
گل اشرفی نرم و نازک پھول والا مضبوط پودا ہے اور یہ سدا بہار پیداوار سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر شمالی انگلینڈ اور یورپ سے شمالی افریقہ اور مغربی ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ گل اشرفی کے پھول دیکھنے میں چمکدار اور کسی قدر موم کی مانند لگتے ہیں ۔ ان کی پنکھڑیوں کا رنگ چمکدار پیلا ہوتا ہے۔ عام طور پر گل اشرفی کی 5 پنکھڑیاں ہوتی ہیں اور اس کا قطر تقریباً تین سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ گل اشرفی کا پودا تقریباً ایک میٹر بلند ہوتا ہے اور اس کی شاخیں کسی قدر پتلی ہوتی ہیں۔