URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Body Partsجسمانی اعضاء

Bladder مثانہ

English NameBladder
Type (Internal, External)Internal
Pluralمثانے ۔ مثانوں
Urdu Name پیشاب کی تھیلی ۔ پیڑو
Type (Internal, External) in Urdu اندرونی
Image

Description

تفصیل

"مثانہ" عربی اسم مُذکر ہے جس کا مطلب"جسم کے اندر پیشاب کی تھیلی" ہے۔ مثانہ پیڑو میں واقع ہوتا ہے۔ اس میں تقریباً پانچ اونس پیشاب جمع ہوسکتا ہے۔ یہ ساخت کے اعتبار سے مثلث نما ہوتا ہے، لچک دار ہوتا ہے اور اس کی جسامت پیشاب کی مقدار کے لحاظ سے کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ مثانے کی دیواریں کئی عُضلات کی تہوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اس کے دو سوراخوں کے علاوہ، جن سے حالبیں Ureters میں داخل ہوتی ہیں ، نیچے کی جانب ایک اور سوراخ ہوتا ہے یہاں سے ایک اور نالی "حجزی البول" Urethra نکلتی ہے جس سے پیشاب خارج ہوتا ہے۔ یورتھرا کے منہ پر مُدَوَّر (لچکدار) عُضلات ہوتے ہیں جو پیشاب کو روکنے اور خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ فارسی اور عربی زبانوں میں مثانے کو "آبدان" اور " پیشاب دان" بھی کہا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share