Description
تفصیل
فارسی اسم موئنث،بمعنی "گلا" یا " گلو"۔
گردن عضودار فقاری ستون کے حامل جانداروں کے جسم کا وہ حصہ ہے جو کہ سر کو دھڑ سے جوڑتا ہے۔
ہمارا سر گردن کے مہروں Ceruical Vertebrae کے اوپر قائم ہوتا ہے۔ گردن کے یہ مُہرے کاسۂ سر میں پیچھے کی جانب ہوتے ہیں جہاں سر گردن سے جُڑا ہوتا ہے۔ یہ مُہرے دراصل سات ہڈیاں ہوتی ہیں جن کی ساخت کچھ اس طرح ہوتی ہے کہ گردن دائیں بائیں، اوپر نیچے حرکت کرسکتی ہے یا گھوم سکتی ہے۔
گردن کے مُہروں کا فاصلہ کم یا زیادہ ہوجانے سے شدید درد ہوتا ہے اور کچھ درد تکیے کے نامناسب ہونے کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں۔
چند اُردو محاورے:
گردن اُڑا دینا: قتل کرنا،گردن کاٹنا
گردن اینٹھی رہنا:خفا رہنا،اکڑا رہنا،کھچا کھچا رہنا
گردن پر احسان ہونا:احسان کے بوجھ سے سر جھُکنا
گردن پر بوجھ رہنا: سر پر عذاب رہنا،احسان مند ہونا
گردن پر سوار ہونا: سخت تقاضا کرنا
گردن پکڑ نکال دینا:سخت بے عزت کرکے نکال دینا
گردن پھنسنا: خطرے میں پڑنا
گردن ڈَھلکنا: مرنے کا وقت
گردن مارو اور گریبان میں منہ ڈالو:بظاہر نیک بن کر لوگوں کو ٹھگو
گردن نہ اُٹھانا:شرمندگی سے آنکھ سامنے نہ کرنا،اُف نہ کرنا،دَم نہ مارنا وغیرہ وغیرہ !