URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Body Partsجسمانی اعضاء

Vein رَگ

English NameVein
Type (Internal, External)Internal
Pluralرَگوں ۔ رَگیں
Urdu Name وَرید ۔ نَس
Type (Internal, External) in Urdu اندرونی
Image

Description

تفصیل

فارسی اسم موئنث ، بمعنی نَس ، عِرق ،نبض۔ جسم کی وہ نلیاں جن میں خُون بہتا ہے۔ اُردو زبان میں "پَٹھا" یا "عصب" کو بھی رَگ کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ "رَگ" کے معنی پھُول یا پَتّے کا ریشہ ، اصل نسل ، ذات ،تار ، تاگا ، دھاگا،ضِد یا ڈھیٹ پن کے بھی لیے جاتے ہیں۔ علم الابدان میں ورید (vein) خون کی ایسی رگوں کو کہا جاتا ہے کہ جو خون کو جسم کر مختلف حصوں سے حاصل کر کے دل (heart) تک پہنچاتی ہیں۔ اس کے برعکس وہ رگیں جو کہ خون کو دل سے لے کر تمام جسم کر اعضاء تک پہنچاتی ہیں ان کو شریانیں (arteries) کہا جاتا ہے۔ ان رگوں کا جال آپس میں مل کر خُون کی بڑی نالیاں بناتے ہیں جن کو ہم وَریدِ مطیرہ (Venules) کہتے ہیں۔ رگیں یا وریدیں خون کی وہ نالیاں ہیں جو خون کو واپس دل میں لاتی ہیں۔ شریانوں کے مقابلے میں وریدوں کی دیواریں پتلی ہوتی ہیں اور ان میں لچک نہیں پائی جاتی اور یہ خون پر دباؤ نہیں ڈال سکتیں۔ جب ان رگوں میں خُون نہ ہو تو ایسی حالت میں پچک جاتی ہیں۔ اُردو زبان میں : رگ اُترنا: ضد کرنا،غصہ جاتے رہنا، آنت کا فوطے میں اُتر جانا رگ پانا: اصلی بات معلوم کرنا رگ پٹھے سے واقف ہونا:اصلیت سے واقف ہونا،ذات سے واقف ہونا رگ پھڑکنا:کسی ہونے والے اَمر سے آگاہ ہونا رگ دبنا: قابو میں ہونا رگ رگ میں کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہونا:کسی صفت کا کسی میں کامل طور پر ہونا رگ کا منہ کُھل جانا:فصد کُھلوانے پر حد سے زیادہ خون آنا رگ و ریشے میں پڑا ہونا: کسی بُری خصلت کا کسی آدمی میں زیادہ ہونا رگ و ریشے میں شرارت بھری ہونا: انتہائی شریر ہونا رگ مرجانا: کمزور ہوجانا، نامرد ہونا وغیرہ !

Poetry

Pinterest Share