URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dry Fruitsخشک پھل

Fig اِنجیر

English NameFig

Description

تفصیل

انجیر گھنٹی کی شکل کا پھل ہے جو کہ چوڑا ہوتا ہے اور اس کا نچلا حصہ چوڑا اور سیدھا ہوتا ہے جب کہ اوپر کا حصہ تنگ ہوتا ہے۔ انجیر کے پھل کا اوپری حصہ پکنے کے بعد کسی تنگ راستہ کی طرح مُڑ جاتا ہے ۔ انجیر کا رنگ بھورا‘ ارغوانی‘ سبز‘ زرد اور کالا ہوتا ہے اور یہ مختلف سائز میں ہوتی ہے۔ اس کے چھلکے پر ہلکی سلوٹیں ہوتی ہیں ۔ اکثر اس کو محفوظ رکھنے کے لئے خشک کیا جاتا ہے کیونکہ اس کا تازہ پھل جلد خراب ہوجاتا ہے۔ انجیر کا پھول اس کے پھل کے اندر نشونما پاتا ہے اور وہ باہر سے نظر نہیں آتا۔انجیر ایک خوش ذائقہ پھل ہے اور پاکستان میں صوبہ سرحد اور بلوچستان اس نعمت سے مالا مال ہیں۔

Poetry

Pinterest Share