Description
تفصیل
مچھلی کی ایک چھوٹی قسم جس میں مچھلی کی خصوصیات ہونے کے باوجود مچھلی نہیں کہا جاسکتا تاہم غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جھینگا مچھلی دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے۔ جھینگا مچھلیاں اپنی لمبی کانٹے دار دُموں اور ٹانگوں کے کئی جوڑوں کے باوجود زیرِآب اپنے دشمن مثلاً سیپ ، کیکڑے، بڑی مچھلیوں اور دیگر سمندری جانوروں کا شکار ہوجاتی ہیں۔ جب کوئی بڑا سمندری جانور انہیں شکار کرتا ہے تو یہ اپنے جسم پر موجود کانٹوں اور کانٹے دار دُم (Tentacles) کی مدد سے بھرپور مزاحمت کے دوران "کُھرچاہٹ" جیسی آواز نکالتی ہے جو اکثر اس کے کانٹے آبی چٹان پر رگڑ کھانے کی وجہ سے پیدا کرتے ہیں۔جھینگا مچھلیوں کا جسم قطعات پر مشتمل ہوتا ہے اور جب ان کو پکایا جاتا ہے تو چھلکے اور کانٹے ہٹانے کے بعد لمبوتری شکل کا گلابی مائل سُرخ یا سفید گوشت نکلتا ہے لیکن اس گوشت کے درمیان ایک سیاہ دھاگا پایا جاتا ہے جو جھینگا مچھلیوں کی آنت (ایلیمنٹری کینال) کہلاتی ہے چنانچہ پکانے سے پیشتر اسے نکال دیا جاتا ہے۔ پکنے کے بعد گوشت کے یہ ٹکڑے اپنی طوالت کھو بیٹھتے ہیں اور گولائی میں مُڑ جاتے ہیں۔ غذائی طور پر یہ سُوپ، سالن اور چاول وغیرہ کے ساتھ پکائے جاتے ہیں۔ جھینگا مچھلی چائینیز کھانوں کا لازمی جُزو ہے۔