URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Aquatic Animalsآبی جانور

Rohita روہو مچھلی

English NameRohita
Group of AnimalCyprinus
Pluralروہو مچھلیاں / روہو مچھلیوں
Maleمَرگلا
Femaleرہو
Baby Animal's Name ماہچہ
Soundبغلاہٹ / غرغراہٹ
Urdu Name رَہُو / روہتا / مرگل / کتلا
Image

Description

تفصیل

مچھلی کی ایک قسم جو زیادہ لمبی نہیں ہوتی مگر ذائقہ کے اعتبار سے تمام مچھلیوں میں سرِفہرست جانی جاتی ہے۔ روہو کا منہ چھوٹا اور اس کے جسم پر چھلکے (سِنّے) ہوتے ہیں۔جن مچھلیوں کو غذائی طور پر حلال تسلیم کیا گیا ہے اُن میں روہو سرِفہرست ہے اور مچھلیوں کی دیگر تمام اقسام میں نہایت ذائقہ دار مچھلی تسلیم کی جاتی ہے۔1845ء میں ہندوستان میں چھپنے والی کتاب "مجمع الفنون" (اُردو ترجمہ صفحہ 5) میں روہو کو تمام کھانے والی مچھلیوں سے بہتر مچھلی تسلیم کیا گیا ہے۔ اس مچھلی کے جسم میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ایک ایک بڑا سا کانٹا موجود ہوتا ہے جو کھانے کے دوران باآسانی نکال لیا جاتا ہے اور دوسری مچھلیوں کی طرح اس میں چھوٹے چھوٹے اور باریک کانٹے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے بھی روہو کو پسند کیا جاتاہے۔ کہا جاتا ہے کہ روہو مچھلی بادشاہوں کی خوراک میں بھی شامل ہوا کرتی تھی اور اپنے ذائقہ اور خوشبو کی وجہ سے ہر دلعزیز تھی، چنانچہ بادشاہوں کے زمانے میں بھی میٹھے پانی کے تالاب بناکر اُن میں روہو کی افزائش نسل کی جاتی تھی آج بھی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر روہو اور اُس کی ذیلی اقسام مرگل، کتلا یا روہتا کی باقاعدہ افزائش کی جاتی ہے۔ (بحوالہ : "سمکیات" 1975ء ،صفحہ نمبر 74)۔ برّاعظم یورپ ، جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، افریقہ اور ایشیا کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر ان روہتوں (روہو مچھلی) کی افزائش نسل تجارتی مقاصد کے لئے کی جاتی ہے۔ رہو مچھلی اپنے مخروطی جسم اور اُس پر پائے جانے والے زرد، سبز، نیلگوں مائل،سُرخ، گلابی یا سفید سَفتوں (چھلکوں) کی وجہ سے باآسانی پہچان لی جاتی ہے اور اس مچھلی کو نہ صرف غذائی طور پسند کیا جاتا ہے بلکہ صنعتی اعتبار سے بھی اس کی ہڈّیاں‘ کانٹے اور بچ جانے والے گوشت سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جاتا ہے۔ شکاری حضرات جب میٹھے پانیوں میں روہو کا شکار کرنا چاہتے ہیں تو وہ چارہ کے طور پر مینڈک کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ مینڈک پانی کی تہہ میں نہیں بیٹھتا اور وہ اچھلتا رہتا ہے اورروہو کے لئے مینڈک ایک پسندیدہ شکار ہے لہذا وہ باآسانی چارہ نگل لیتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share