URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Aquatic Animalsآبی جانور

Crab کِیکڑا

English NameCrab
Group of AnimalCrustacean / Malacostraca
Pluralکِیکڑے / کِیکڑوں
Maleجی ہاں " کِیکڑا" مُذکّر ہے
Femaleکِیکڑی
Baby Animal's Nameکَرکا
Soundکڑچنا
Urdu Name سرطان / خَرچنگ / خارچنگ / جَنگار / پنج پا / کرک / گینگٹا
Image

Description

تفصیل

کِیکڑا ایک خول دار جانور ہے جو Decapoda خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس میں جھینگا (lobsters, shrimp, prawns) وغیرہ بھی شامل ہیں۔ کِیکڑے کی جوڑی دار پانچ ٹانگیں ہوتی ہیں جو اس کو حرکت کرنے میں مدد دیتی ہیں۔اسی بناء پر کِیکڑا"پنج پا" یا "پنج پایہ" کہلاتا ہے۔ اس کی اگلی مخروطی خول نما ٹانگیں جبڑے سے بالکل قریب ہوتی ہیں۔ کِیکڑوں کی چند اقسام کے علاوہ تقریباً تمام کِیکڑے اپنے پیٹ کو موڑ سکتے ہیں ، یہ عمل اختلاط کے وقت وقوع پذیر ہوتا ہے۔ نر کِیکڑے کا معدہ سکڑا ہوا ہوتا ہے جبکہ کِیکڑی کا پیٹ چوڑا ہوتا ہے کیونکہ اس میں انڈے ہوتے ہیں۔ کِیکڑے مختلف گروہوں میں زیادہ تر کھارے پانی میں پائے جاتے ہیں لیکن ان کی چند اقسام میٹھے اور تازہ پانی میں بھی پائی جاتی ہیں ۔ تحقیق كے مطابق میٹھے اور تازہ پانی میں پائی جانے والی تقریباً آٹھ سو پچاس اقسام ہیں۔ کیکڑا پانی اور خشکی،دونوں میں کسی بھی سمت سفر کرسکتے ہیں۔ کیکڑے تجارتی مقاصد کے لئے بھی شکار کئے جاتے ہیں جو تقریباً پندرہ لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ یہ مقدار دنیا بھر میں استعمال ہونے والی بحری خوراک کا بیس فیصد بنتا ہے۔ کیکڑے کی مختلف ڈشز نہایت ذوق شوق سے تیار کی جاتی ہیں اور دنیا کے تمام خطوں میں ہر رنگ و نسل اور مذہب کے افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share