URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Aquatic Animalsآبی جانور

Lobster جھینگا مچھلی

English NameLobster
Group of AnimalCrustacean
Pluralجھینگا مچھلیاں / جھینگا مچھلیوں
Male چنگڑا
Femaleچَنگڑی
Baby Animal's Nameقَب
Soundقرّاہٹ (باریک) / کھرچٹ (باریک)
Urdu Name چنگڑا / چنگڑی / قَب
Image

Description

تفصیل

Nephropidae گروہ سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ بَحَروں میں پائی جاتی ہے۔ جھینگا مچھلی چٹانی، ریتیلی ، گدلی اور زیرِ سمندر تہوں میں رہتی ہے۔ یہ عام طور پر تنہا رہنا پسند کرتی ہے اور چٹانوں کی دراڑوں ‘ جُھرّیوں اور بِلوں میں جگہ بنالیتی ہے۔ اس کی غذا میں کائی، مردہ جانور اور ان کے اجزا شامل ہوتے ہیں۔ ایک بالغ جھینگا مچھلی 9 انچ (230 ملی میٹر) لمبی ہوسکتی ہے اور اس کا وزن 1.5 پونڈ سے 2 پونڈ (700 سے 900 گرام) تک ہوتا ہے۔ سمندری غذاؤں میں جھینگا مچھلی کو نمایاں مقام حاصل ہے اور یہ دنیا کی مہنگی ترین غذا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بنیادی معاشی ضروریات بہ احسن پورا کرتی ہے۔ جھینگا مچھلی کی دس ٹانگیں ہوتی ہیں جس میں سامنے والی تین جوڑی ٹانگیں تیز دھار والی ہوتی ہیں ۔ اگلی جوڑی سب سے طویل ہوتی ہے نیز سنیل اور مکڑوں کی طرح جھینگا مچھلی کے خون کا رنگ نیلا ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share