URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Aquatic Animalsآبی جانور

Snail گُھونگا

English NameSnail
Group of AnimalMollusk
Pluralگھونگے ∕ گھونگوں
Male جی ہاں
Femaleگُھونگیا / سِیپی
Baby Animal's Nameسِیپہ
Soundسَرسَراہٹ
Urdu Name صدفِ پیچاک / گوشِ ماہی / سِنکھ / شمبک / شامک / کوڑی / خَرمہرہ / کوڑا / چڑیا کی جوتی
Image

Description

تفصیل

گُھونگا صدفیائی جانوروں کی درجہ بندی Gastropoda کا ایک رُکن ہے۔ بالغ ہونے پر یہ ایک گول شیل کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ گُھونگے سے ہماری مراد عام طور پر تین اقسام کے گُھونگے ہوتے ہیں جن میں سمندری گُھونگا‘ زمینی گُھونگا اور تازہ پانی کے گُھونگے شامل ہیں۔ گُھونگا رینگنے والے کیڑوں کی طرح حرکت کرتا ہے۔ اور اس کا جسم سکڑتا اور پھیلتا رہتا ہے۔ یہ انتہائی سُست رفتاری سے حرکت کرتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں گُھونگے اپنے شیل (خول) میں محفوظ ہوجاتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ یہ کیڑا ٦٠٠ملین سال سے زمین پر موجود ہے۔ اسے زیادہ خوراک کی ضرورت بھی نہیں ہوتی اور یہ ہر قسم کے موسم سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گھونگوں میں قوت سماعت نہیں ہوتی البتہ یہ اپنے محسوسات سے دوسروں کی موجودگی اور حالات کا اندازہ لگالیتا ہے اور اسی صلاحیت کی بنا پر اپنی خوراک بھی حاصل کرتا ہے۔ گھونگوں کی بے شمار اقسام ہیں اور یہ مختلف رنگوں میں پائے جاتے ہیں ان کا وزن بھی زیادہ سے زیادہ چند اونس اور جسامت چند انچ تک ہوتی ہے۔ گھونگوں میں مادہ اور نر کی کوئی پہچان نہیں البتہ یہ مادہِ تولید اورانڈے بیک وقت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ نظریہ بھی غلط ہے کہ گھونگوں کے ذریعے بیماریاں پھیلتی ہیں البتہ جو لوگ اسے صحیح طور پر پکا کر نہیں کھاتے اُن میں بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ عام گھونگے کی عمر تقریبا پندرہ سال تک ہوتی ہے البتہ ان کی بعض اقسام ایسی بھی ہیں جو پچیس سال تک زندہ رہتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share