URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Birdپرندہ

Vulture گِدھ

English NameVulture
Group of AnimalBird
Pluralگِدھوں
Male جی ہاں
Femaleگِدھی / گِدھنی
Baby Animal's Nameچُوزہ
Soundچلانا/ چیخنا
Urdu Name کرگس
Image

Description

تفصیل

گِدھ کا شمار گندگی اور مردار کھانے والے پرندوں میں ہوتا ہے۔ اس کو دو خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ (1) New World Vultures (2) Old World Vultures پہلی قسم جس میں گِدھوں کی بڑی تعداد شامل ہے جنوبی امریکہ کے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔ جب کہ Old World Vultures میں وہ گِدھ شامل ہیں جو افریقہ‘ یورپ اور ایشیا کے علاقوں میں بکثرت موجود ہیں۔ گویا یہ اقسام آسٹریلیا میں نہیں پائی جاتیں۔ درجہ بندی کے لحاظ سے ان کی زیادہ تر اقسام وہ ہیں جن کے سروں اور گردن پر بال / پر نہیں ہوتے اور ان کی جسامت درمیانے درجے کی ہوتی ہے۔ گِدھ ایک بڑی جسامت والا پرندہ ہے اور روایات کے مطابق اس کی عمر بھی سینکڑوں برس تک ہوتی ہے۔ گِدھوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اپنے شکار کو نوچنے کے بعد اپنی چونچ کے ذریعے سر اور گردن کو صاف کرتے ہیں جس کی بنا پر ان کے سروں پر بال نہیں ہوتے۔ گِدھ عموماً جُھنڈ کی صورت میں رہتے ہیں اور خود شکار نہیں کرتے بلکہ یہ بڑے جانوروں کے کئے ہوئے شکار کی باقیات پر گزارہ کرتے ہیں یا کہیں کوئی جانور اگر مرتا ہے تو وہ اُس مرے ہوئے جانور کے جسم کو نوچنے اور اپنی غذا بنانے کے لئے پہنچ جاتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share