Description
تفصیل
مکڑی (Araneae) سلسلے کی ایک سانس لینے والی ہشت پا مخلوق ہے۔ یہ (Arachnids) قبیلے کی سب سے بڑی مخلوق ہے اور مجموعی طور پر اس کا نمبر ساتواں ہے۔ اپنی جسمانی ساخت کے اعتبار سے یہ دوسرے تمام گروہوں سے مختلف ہے۔ یہ تمام دنیا میں پائی جاتی ہیں علاوہ انٹارکٹیکا اور ہر اُس آبادی کے جو ہوا یا سمندر میں ہو۔ 2008ء تک ماہرین نے ان کی تقریباً 40,000 اقسام اور ان کے 109 خاندانوں کا پتہ چلایا ہے۔ تاہم ماہرین کے درمیان ان کی جسمانی ساخت کے حوالے سے خاصا اختلاف موجود ہے۔ خاص طور اینٹینا کے نہ ہونے کی وجہ سے اسے کیڑے مکڑوں کے زمرے میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بہت حساس اعصابی نظام رکھتی ہیں جبکہ ان کے بازوؤں میں کوئی اعصابی ریشے نہیں ہوتے۔ اسی طرح ان کے پیٹ کی بناوٹ بھی دوسرے ہم نسل کیڑے مکوڑوں سے مختلف ہے جہاں سے چھ مختلف قسم کے جال نکلتے ہیں۔
جو مکڑی 299 سے 318 ملین سالوں پہلے (Carboniferous) کی پہاڑیوں میں پائی گئی ہے وہ اب تک سب سے پرانی دریافت کہی جاسکتی ہے۔
اس کی سبزی خور قسم 2008ء میں دریافت ہوئی۔ ان کی بقیہ تمام اقسام کی غذائی ضروریات اپنے سے چھوٹے کیڑے مکوڑوں سے پوری ہوتی ہیں۔ کچھ مکڑیاں ایسی بھی ہیں جو چھوٹی چھپکلیوں اور چِڑیوں کا بھی شکار کر لیتی ہیں جس کے لئے وہ مختلف حکمتِ عملی اختیار کرتی ہیں۔ عام طور پر یہ فضا میں ارتعاش سے اپنے شکار کو نشانے پر لاتی ہیں لیکن اچھا شکار کرنے والی مکڑیاں دیکھ کر بھی نشانہ باندھتی ہیں۔