Description
تفصیل
كھن ایک طرح کا بھنورا ہی ہے جو Curculionoidea کے اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی 60,000 سے زائد اقسام ہیں۔ یہ عام طور پر چھوٹا ہوتا ہے جس کی جسامت (6 ملی میٹر 0.24 انچ) تک ہوتی ہے۔ یہ نباتات خور کیڑا ہے جو فصلوں، بیجوں اور اناج کے ذخیروں کو تباہ کردیتا ہے، کپاس کی فصلوں پر بھی حملہ آور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھلی غیر تیار کپاس کے اندر اپنے انڈے دیتا ہے جو نشوونما پاکر بالغ كھن کی شکل اختیار کرکے ان فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔