URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Insectsکیڑوں

Earth Worm کیچوا

English NameEarth Worm
Group of AnimalInsect
Pluralکیچوے
MaleYes
Femaleکیچوی
Baby Animal's Nameکیچوے کا بچّہ
SoundN/A
No name in urdu
( Suggest ) ( تجویز کریں )
N/A
Image

Description

تفصیل

کیچوا Oligochaeta کا رُکن ہے جو Phylum Annelida خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ کیچوے کو megadriles (بڑا کیچوا) بھی کہا جاتا ہے جس کی جسامت microdrile (چھوٹا کیچوا) سے بڑی ہوتی ہے۔ megadriles کو مختلف قسموں میں تقسیم کیا گیا ہے جو اس کی جسامت کے مطابق ہوتی ہیں۔ ان کے چند دوسرے مختلف ناموں میں شبنمی کیڑے، برساتی کیڑے، زاویاتی کیڑے اور رات کو رینگنے والے کیڑے بھی شامل ہیں۔ ان کا نظامِ دورانِ خون سادہ ترین ہوتا ہے یعنی جسم میں خون کی دو خاص نالیاں ہوتی ہیں جو پورے جسم سے گزرتی ہیں جن میں سے ایک نالی پورے جسم کو خون پہنچاتی ہے اور دوسری فُضلہ خارج کرتی ہے۔ اس کے جسم میں باریک نسوں کا جال ہوتا ہے۔ کیچوے کا جسم ایک سیدھی نالی سے مشابہ ہوتا ہے۔ اس کا غذائی نظام ایک باریک نالی پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس کے پٹّھے باریک ہوتے ہیں اور جسم کے باہر رطوبت ہوتی ہے۔ کیچوے کا جسم باریک جھلی سے ڈھکا ہوتا ہے اور اگلا حصہ کُھلا ہوتا ہے۔ کیچووں کی خوراک مٹّی، گلے سڑے پودوں کے پتّے اور ان کے دوسرے حصّوں پر مشتمل ہے۔

Poetry

Pinterest Share