Description
تفصیل
جُگنُو حشرات الارض کے مختلف گروہوں میں سے ایک جاندار ہے جو Larvae اور Larviform سے بنتا ہے۔ مادہ جُگنُو اندھیرے میں چمکتا ہے۔
لاروا قسم کے جانوروں کا ایک عام نام جُگنُو ہے۔ بعض اوقات یہ رینگنے والے کیڑے معلوم ہوتے ہیں وگرنہ حقیقتاً یہ چلنے اور اُڑنے والے کیڑے ہیں۔ مختلف علاقوں میں ان کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ جُگنُو کی کچھ نسلیں ایسی ہیں جو اپنے سروں سے اضافی سُرخ روشنی ظاہر کرتی ہیں۔ ان کے مختلف خاندانوں میں مختلف اعضاء سے روشنی ظاہر ہوتی ہے۔ جُگنُو اپنے اندر پیدا ہونے والی 100 فیصد توانائی کو بڑی مہارت سے روشنی میں تبدیل کرکے ظاہر کر دیتے ہیں جبکہ بہترین روشنی پھینکنے والے اجسام کی توانائی کو روشنی میں تبدیل کرنے کی حد صرف 22 فیصد ہے۔ ان کی روشنی کا مقصد مختلف ہوتا ہے۔ بالغ مادہ اپنی جنسی ضرورت پوری کرنے کے لئے روشنی ظاہر کرتی ہے۔ دوسرے قسم کے لاروے اس روشنی کو ایک انتباہی علامت (وارننگ سگنلز) کے طور پر ظاہر کرتے ہیں جبکہ کچھ دوسرے اپنی بھوک کا اظہار کرنے کے لئے کرتے ہیں۔