URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Insectsکیڑوں

Leech جونک

English NameLeech
Group of AnimalInsect
Pluralجونکیں
Maleجی نہیں
Femaleجونکنی
Baby Animal's Name دھک
SoundN/A
Urdu Name جونک
Image

Description

تفصیل

جونک ایک حلقہ دار کیڑا ہے جو Hirudinea کے ذیلی گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ جونک تازہ پانی، زمین اور سمندر میں بھی ہوتی ہے۔ یہ ایک طفیلی کیڑا ہے جو خون چوس کر زندہ رہتا ہے اور کسی جاندار جیسے مچھلی، مینڈک اور دودھ دینے والے جانوروں مثلاً بھینس، گائے وغیرہ کے جسم سے چپک کر خون چوستا ہے۔ طبی طور پر یورپ کے علاوہ چین میں یہ ہزاروں سال سے فاسد خون جسم سے نکالنے کے لئے استعمال کی جاتی رہی ہے۔ زیادہ تر جونکیں مُضِر ہوتی ہیں کیونکہ یہ جراثیم کی منتقلی کا باعث بنتی ہیں۔ جسم سے چپک جانے کے بعد اس کا ہٹایا جانا بہت مشکل ہوتا ہے اِلا یہ اُس پر نمک ڈالا جائے یا کسی گرم سیخ سے گوشت میں پیوست کرکے اُسے نکال لیا جائے۔ جس وقت جونک چپکتی ہے اُس وقت اس کی جسامت بہت کم ہوتی ہے مگر آہستہ آہستہ خون چُوس چُوس کر یہ فربہ اور لمبی ہوتی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share