Description
تفصیل
ارضی حشرات میں کھنکھجورا تیز دوڑنے والا زہریلا اور خطرناک جاندار ہے۔ اس کی جسامت لمبی ہوتی ہے اور اس کی بہت سی ٹانگیں ہوتی ہیں۔ یہ رات کو نکلتا ہے، گرم علاقوں میں پایا جاتا ہے اور ہزار پا سے بہت قریب ہے۔ اس کا جسم کئی قطعات پر مشتمل ہے ۔اس کی ٹانگوں کے ایک جوڑے کے ساتھ ایک قطعہ منسلک ہوتا ہے۔ یہ فطرتاً نقصان پہنچانے والے ہوتے ہیں اور ان کی رفتار تیز ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر خطرناک اور زہریلے ہوتے ہیں۔ یہ گندی جگہوں پر پائے جاتے ہیں اور یہ بھی جونک کی طرح جسم میں اپنے ڈنک گاڑ دیتا ہے جن کو چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے۔