Description
تفصیل
بِچّھو کا تعلق Arachnida قبیلے کی کڑی Scorpiones سے ہے۔ یہ ہشت پا جانور ہے جو اپنے پنجوں اور مُڑی ہوئی دُم جو ان کی پیٹھ پر پڑی رہتی ہے جس میں زہریلا ڈنک ہوتا ہے سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ 9 ملی میٹر (21سینٹی میٹر) لمبا ہوتا ہے۔ انٹارکٹیکا کے علاوہ یہ تقریباً ہر براعظم میں یہ پائے جاتے ہیں۔ اب تک ان کی 1752 اقسام میں سے صرف 13 خاندانوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔ گوکہ بِچّھو ایک خطرناک زہریلے جانور کی حیثیت سے مشہور ہے مگر صرف 25 قسمیں ایسی ہیں جن کے زہر سے انسان ہلاک ہوسکتا ہے۔