Description
تفصیل
ہارمونیم از خود ایستادہ (free-standing) آلۂ موسیقی ہے نیز یہ ایک کلیدی تختہ (keyboard) ہے جو نرسل آرگن سے مشابہ ہے۔ اس کی آوازنرسل کی خلا فری رِیڈز (Free reeds) سے گزرنے والی ہوا کے ذریعے پیدا ہوتی ہے۔ یہ جسامت میں چھوٹا ہوتا ہے اور کسی میز کے اوپر رکھا جاسکتا ہے۔ اس کا باجاپردے کے ساتھ پچھلے حصے میں ہوتا ہے اور ایک ہاتھ سے اس پردے کو دبایا جاتا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے کی بورڈ کو بجایا جاتا ہے۔ ہارمونیم بنیادی طور پر انڈیا کی ثقافت کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس کو برطانیہ نے نوآبادیاتی دور میں انڈیا میں متعارف کرایا جس میں انڈین فنکاروں نے ترامیم کرلیں۔