URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Musical Instrumentsموسیقی کے آلات

Rubab / Rebab رُباب

Name In EnglishRubab / Rebab
Urdu Name چنگ / بربط / ستار کی ایک قسم
Pluralsرُباب / رِباب
Image

Description

تفصیل

رُباب سِتار سے مشابہ ایک آلۂ موسیقی ہے۔ یہ لکڑی کے دو ٹکروں کو جوڑ کر بنایا جاتا ہے ، پہلا حصہ عمودی اور دوسرا سارنگی کے نچلے حصے جیسا ہوتا ہے۔ نچلے حصے پر جو گول یا پیالے نما ہوتا ہے اُس کی اوپری سطح کو اونٹ یا کسی اور جانور کی جھلّی سے منڈھا جاتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر افغانستان کا آلۂ موسیقی ہے لیکن اب یہ افغانستان سے نزدیک ممالک اور خاص طور پر پاکستان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔رُباب وسط ایشیا میں مختلف اقسام اور اشکال میں پایا جاتا ہے ۔ رُباب کا زیادہ تر استعمال عموماً پشتون / پختون‘ تاجک‘ کشمیری اور ایرانی کُردش کلاسیکل موسیقار کرتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share