URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Musical Instrumentsموسیقی کے آلات

Tambura / Tanpura تنبورا ∕ تان پُورا

Name In EnglishTambura / Tanpura
Urdu Name تان پورا / تنبور
Pluralsتنبورے / تان پورے
Image

Description

تفصیل

تنبورا قدیم ہندُستانی آلۂ موسیقی جو تونبے (کدّو) کے ساتھ ایک لکڑی لگاکر تیار کیا جاتا ہے اور تونبے کی وجہ سے ہی اسے تنبورا کہا جاتا ہے۔لکڑی پر دو یا تین تار گزار کر جب اُن تاروں کو چھیڑا جاتا ہے تو مختلف سُر خارج ہوتے ہیں۔ اس کی ساخت کسی حد تک سِتار سے متشابہ ہوتی ہے۔ اس میں تین سے چار یا زائد تار کھنچے ہوتے ہیں جو مناسب فاصلوں پر کھینچے جاتے ہیں۔مختلف فاصلوں کی وجہ سے جب ان تاروں کو انگشتری پہن کر چھیڑا جاتا ہے تو ہر تار سے مختلف سُر نکلتا ہے ، اس طرح بیک وقت تین یا چار سو یا زائد تنبورے سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ ہندُستان کے قدیم علاقوں اور پھر جنوبی ایشیاء کے آس پاس کے علاقوں میں تنبورے کا استعمال آج بھی موسیقی کے جدید آلات کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share