Description
تفصیل
تِکونا کڑا اسٹیل کی چھوٹی اور خمیدہ نلکیوں سے بنایا جاتا ہے اور اس کو اسٹیل سے بنے ہوئے گَز سے ضرب دی جاتی ہے۔ اس کی آواز تیز اور جھمک دار ہوتی ہے جو غیر سُریلی اور کسی گھنٹے یا گھڑیال کی آواز سے مشابہ ہوتی ہے۔ تِکونا کڑا سازندوں میں سترہویں صدی عیسوی میں شامل کیا گیا۔