URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Continentبراعظم

Asia ایشیا

English NameAsia

Description

تفصیل

ایشیا کے لغوی معنی ہیں "اُبھرتے ہوئے سورج کی سرزمین"۔اسی وجہ سے ایشیا کے مُلک جاپان کو بھی "اُبھرتے ہوئے سورج کی سرزمین" کہا جاتا ہے۔یہ دنیا کا سب سے بڑا براعظم ہے جو دنیا میں سطحِ زمین کے ایک تہائی حصّے پر مشتمل ہے۔ اس کا رقبہ 17,212,000 مربع میل ہے۔ اس کے مشرق میں بحرالکاہل‘ شمال میں بحرِ منجمد شمالی‘ جنوب میں بحرِ ہند اور مغرب میں بحیرہ روم ہے۔ برصغیر پاک و ہند کے ممالک بھی اسی براعظم میں ہیں۔ جاپان سے جنوبی جزیرہ نما عرب تک یہ تقریبا 8500 مربع کلومیٹرز پر مشتمل ہے۔ ایشیا کو دنیا میں جغرافیائی لحاظ سے ایک اہم حیثیت حاصل ہے۔ یہ خطِ استوا کی طرح بارش‘ جنگلات اور قطب شمالی کی طرح برف پوش پہاڑوں سے گِھرا ہوا ہے۔ اس کا سب سے اونچا مقام ماؤنٹ ایورسٹ جو تقریبا سطح سمندر سے 8848 میٹر اونچا ہے اور سب سے نچلی سطح پر بحیرہ مردار ہے جو تقریباً سمندر کی سطح سے 398 میٹر نیچےہے۔ اس براعظم میں چار عظیم صحرا بھی پائے جاتے ہیں۔ (١) صحرائے عرب (رقبہ: 900000مربع میل) (٢)صحرائے گوبی (رقبہ500000 مربع میل) (٣)صحرائے تھر ( 77,000 مربع میل) (٤)صحرائے شام ( رقبہ:200,000 مربع میل) اس کے علاوہ دُنیا کی سب سے بڑی سطح مُرتفع " سطح مُرتفع تبّت" بھی برِ اعظم ایشیاء میں واقع ہے جسے "دُنیا کی چھت" بھی کہا جاتا ہے لیکن یہ صَحرا نہیں ہے،سطح مُرتفع ہے۔یہ سطح مرتفع تبّت اور چین کے صوبہ "شنگھائی" اور کشمیر کے علاقے"لداخ" تک پھیلا ہوا ہے۔اس کی اوسط بُلندی 4500 میٹر ہے اور اس کا رقبہ 25 لاکھ مربع کلومیٹر ہے یعنی ریاست ٹیکساس اور فرانس سے چار گُنا زیادہ۔یہ سطح مرتفع 55 ملین سال پہلے ہند ۔آسٹریلوی پرت اور یوریشین پرت کے آپس میں ٹکرانے سے وجود میں آیااور یہ عمل اب بھی جاری ہے۔ دُنیا کے سات عظیم دریا اسی سطح مُرتفع سے نکلتے ہیں جن میں دریائے سندھ ، ستلج اور برہم پتر بھی شامل ہیں۔

Poetry

Pinterest Share