URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Continentبراعظم

Africa افریقہ

English NameAfrica

Description

تفصیل

افریقہ کے معنی ہیں" سیاہ سر زمین "۔ ایشیا کے بعد دوسرا سب سے بڑا براعظم ہے۔ جو یورپ‘ بحرِ ہند اور بحرِ اوقیانوس کے درمیان واقع ہے۔ خطِ استوا اُس کے درمیان سے گزرتا ہے۔ اس کا زمینی علاقہ دنیا کے زمینی علاقے کا 23فیصد ہے۔ اس کا کُل رقبہ 11,668,599مربع میل ہے۔ یہاں دنیا کا سب سے بڑا صحرا‘ "صحرائے اعظم" ہے جسے " صحار یٰ " بھی کہا جاتا ہے جو 325,0000 میل پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ دو اور صحرا‘ صحرائے ایٹاکاما 600000 میل (شمالی افریقہ) اور صحرائے کالا باری 200000 میل (شمالی افریقہ) بھی شامل ہیں۔ یہاں دُنیا کا سب سے طویل دریا"نیل"( Nile ) بھی بہتا ہے جس کی لمبائی 4258 مربع میل ہے اور یہ دُنیا کے 173 عظیم دریائوں میں سر فہرست ہے ۔"مصر" کو دریائے نیل کی سوغات کہا جاتا ہے۔ اس خطے میں 53 قومیں آباد ہیں۔ افریقہ زیادہ تر صحرائی علاقے پر مشتمل ہے۔ شمالی سطح مرتفع‘ وسطی سطح مرتفع‘ جنوبی سطح مرتفع‘ اور "شرقی ہائی لین" بھی اس میں شامل ہیں اس کے علاوہ میدانی‘ دلدلی‘ ساحلی علاقے‘ گھنے جنگلات‘ لق و دق میدان اور ساحلِ سمندر سے دور ہموار و بلند پہاڑی علاقے بھی شامل ہیں۔ یہاں بڑی تعداد میں ممالیہ جانور مثلاً زیبرا‘ زرّافے اور ہاتھی پائے جاتے ہیں۔ اس کا بلند ترین مقام "ماؤنٹ کلیما جارو (تنزانیہ)" سطح سمندر سے 19340فیٹ بلند ہے اور پست ترین مقام "قطازہ" (مصر) سطح سمندر سے 436 فٹ نیچے واقع ہے۔ افریقہ ہیرے‘ سونا‘ یورینیم‘ اور تانبا جیسی دھاتوں کے لئے بھی مشہور ہے۔

Poetry

Pinterest Share