Description
تفصیل
سکھائے ہوئے کچّے آم کی پھانکوں کو اَمچُور کہا جاتا ہے۔ ہندُستانی علاقوں میں اسے آم کی کھٹائی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ عموماً کھانوں میں معمولی کھٹاس پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض افراد اسے چٹنی بنانے میں بھی استعمال کرتے ہیں۔عام طور پر اَمچُور کو "کھٹائی" بھی کہا جاتا ہے۔دالوں یا ترکاریوں میں پکاتے وقت ڈالی جاتی ہے۔
اُردو زبان میں " سُوکھا،جھُریّاں پڑا ہوا آدمی بھی اَمچور کہلاتا ہے!"