URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Astrologer نجومی

English NameAstrologer
Urdu Name مُنَجِّم ۔ جوتشی ۔ اختر شناس

Description

تفصیل

ستاروں کا علم جاننے والے شخص کو ’’نجومی‘‘ کہا جاتا ہے۔ عموماً نجومی ستارہ شناسی کے ایک سے زیادہ طریقے استعمال کرتے ہیں۔ عام طور پر یہ سب سے پہلے ایک زائچہ تیار کرتے ہیں جس میں واقعہ رونما ہونے کا وقت، مذکورہ شخص کی تاریخِ پیدائش اور اسی قبیل کے مختلف سوالات پوچھتے ہیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ جس مقصد کے لئے جو طریقۂ کار ایک نجومی اختیار کرتا ہو‘ ویسا دوسرا بھی کرے۔ ماضی میں ستاروں کی چال کے تمام حساب کتاب زبانی یا انسانی ہاتھوں کے ذریعے تحریر کرکے لگائے جاتے تھے۔ لیکن اب ایسےکمپیوٹر پروگرام ایجاد کر لئے گئے ہیں جن میں خاصی دور تک ستاروں کی چال دیکھی جاسکتی ہے۔ دینی اعتبار سے "علمِ نجوم" یا جنتری کے اظہاریوں اور اس پر یقین رکھنا، دونوں ممنوعات میںشامل ہیں۔ بقولِ علامہ اقبال: "ستارہ کیا تیری تقدیر کی خبر دے گا؟"

Poetry

Pinterest Share