URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Cardiologist دل کا ڈاکٹر

English NameCardiologist
Urdu Name معالجِ قلب ۔ماہرِ قلب

Description

تفصیل

عام طور پر دل کے ڈاکٹر اور دل کے سرجن کو ایک ہی سمجھا جاتا ہے جو حقیقتاً درست نہیں ہے بلکہ صحیح بات یہ ہے کہ دل کا ڈاکٹر وہ معالج ہے جسے دل کے امراض پر تخصص حاصل ہوجبکہ دل کا سرجن وہ شخص ہوتا ہے جو سینہ کھول کر اور بعض اوقات قلب کو باہر نکال کر اس کا آپریشن کرتا ہے۔ دل کا ڈاکٹر مریض کے ظاہری حالات کو دیکھ کر مختلف ٹیسٹوں کے ذریعے مرض کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے اور دل کی شریانوں میں جو نُقص پیدا ہو چکا ہے یا ہو رہا ہے اسے دُور کرنے کے لیے دوائیں اور بعض اوقات ورزشیں بھی تجویز کرتا ہے اگر مرض شدت اختیار نہ کر گیا ہو تو دل کا ڈاکٹر دواؤں ہی سے علاج کرنے کی کوشش کرتا ہے ، بصورت دیگر کسی پیچیدگی کی موجودگی میں وہ مریض کو "ہارٹ سرجن" کے پاس بھیج دیتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share