URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Deputy نائب

English NameDeputy
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

لفظِ نائب اپنے معنی اُس وقت دیتا ہے جب اس کے ساتھ کسی عہدے کا لاحقہ استعمال کیا جائے مثلاً ڈپٹی گورنر‘ ڈپٹی ڈائریکٹر وغیرہ ۔کسی بھی عہدیدار کی نیابت کے لیے جو شخص مقرر کیا جاتا ہے وہ اس کا نائب کہلاتا ہے اور اس کی غیر موجودگی میں وہ اس عہدیدار کی نمائندگی کرتا ہے۔ عام طور پر نائبین کو معاملات کرنے کے کم و بیش وہی اختیارات ہوتے ہیں جو اُس عہدیدار کو ہوتے ہیں جس کی وہ نیابت کر رہا ہے۔ لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ مخصوص اختیارات نائب کو نہیں دیتے جاتے۔ ہر شعبۂ زندگی میں ایسے عہدیدار جو بڑی ذمہ داریوں پر فائز ہوتے ہیں ‘انہیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سہولت حاصل کرنے کے لیے ایسے فرد یا افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی مخصوص ذمہ داریوں میں ہاتھ بٹا سکیں۔ اور یہی لوگ نائبین کہلاتے ہیں۔ کبھی یہ ایک ہی شخص ہوتا ہے اور کبھی ایک سے زیادہ اشخاص نیابت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ حکومتی اداروں میں بھی نائب ہوتے ہیں مثلاً گورنر اسٹیٹ بینک کا نائب ڈپٹی گورنر کہلاتا ہے‘ کسی ادارے کے ڈائریکٹر کا نائب ڈپٹی ڈائریکٹر کہلاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ تنخواہوں اور اختیارات کے فرق کے ساتھ یہ نائبین کبھی ڈپٹی ‘کبھی ایڈیشنل اور کبھی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے نام سے پکارے جاتے ہیں۔ بہر صورت ان کی ذمہ داریوں کی نوعیت وہی ہوتی ہے کہ وہ اپنے افسرِ بالا کے ماتحت اس کی ہدایات کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ تعلیم‘صحافت‘ تجارت‘ افواج سمیت کم و بیش تمام شعبہ ہائے زندگی میں یہ منصب پیشہ وارانہ طور پر پایا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share