URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Firefighter آتش نشان / آگ بجھانے والا

English NameFirefighter
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

دوسری جنگِ عظیم میں لندن شہر پر مسلسل 72 گھنٹے بمباری ہوئی۔ جگہ جگہ آگ کے شعلے نظر آتے تھے جنہیں قابو کرنا ناممکن نظر آتا تھا مگر ’’ضرورت ایجاد کی ماں ہے‘‘ کے مصداق انہی حالات میں شہری دفاع کی تنظیم وجود میں آئی اور آگ بجھانے کے آلات ایجاد ہوئے جو پورے ملک میں اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے استعمال کئے جانے لگے۔ اس میں سب سے اہم کردار آگ بجھانے والے کا ہے جسے ہم اصطلاحاً فائر فائٹر کہتے ہیں۔ فائر فائٹر وہ شخص ہے جسے باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے کہ کس طرح آگ پر قابو پایا جاسکتا ہے تاکہ شہری آبادی اور جائیداد کو نقصان سے بچایا جاسکے اور متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالا جاسکے اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جاسکے۔ فائر فائٹرز کی ضرورت صرف حالتِ جنگ میں ہی نہیں بلکہ عام حالات میں بھی محسوس کی جاتی ہے۔ جب کسی عمارت میں آگ لگ جائے‘ بارش تباہی پھیلادے‘ آبادیاں زلزلے کا شکار ہوجائیں یا کسی اور وجہ سے امن و امان اور جان و مال خطرے میں پڑجائے تو فائر فائٹرز کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ ایک فائر فائٹر کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ جس جگہ وہ کام کررہا ہے وہاں پانی کی فراہمی کا معقول انتظام ہے۔ اسے یہ بھی علم ہونا چاہئے کہ لگنے والی آگ کو پانی سے بجھایا جائے گا۔ یا اسے کسی فوم یا گیس سے بجھانا چاہئے۔ بجلی کی سپلائی اور گیس کی لائنیں فوری طور پر بند کرادی جائیں۔ قرب و جوار میں اگر ایسی کوئی آبادی یا عمارت ہو جس میں آگ پھیلنیکا خطرہ ہو تو اسے فوراً خالی کرالیا جائے۔ لوگوں کو وہاں سے دور ہٹادیا جائے تاکہ فائر فاٹر کو کام کرنے میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ اس کے ساتھ ہی موبائل ڈسپنسری کا بندوبست بھی کرلیا جائے۔ ایک اچھا فائر فائٹر آگ کے قلب پر حملہ آور ہوتا ہے اور اس کے معاون ان جگہوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں سے آگ سے پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عمارتوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کا عمل بھی جاری رہتا ہے۔ زخمیوں کو اسٹریچر یا شہری دفاع کے طریقوں کے مطابق رسیوں کے ذریعے بحفاظت نکالا جاتا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچادیا جاتا ہے۔ ایک اچھے فائر فائٹر کو صرف آگ بجھانا ہی نہیں بلکہ متعلقہ امور کی بھی تربیت ہونی چاہئے تاکہ کوئی ہنگامی صورت حال بھی بدنظمی اور افراتفری نہ پیدا کرسکے اور لوگوں کے اندر جذبہ اور امید برقراررہے۔

Poetry

Pinterest Share