URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Geologist ماہر اراضیات

English NameGeologist
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

ایک ایسے سائنسدان کو ماہرِ اراضیات کہا جاتا ہے جو زمین کے سخت اور سیال مادّوں کا مطالعہ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کی تاریخ اور زمین کی شکل میں تبدیلی اور اس کے طریقہ کار کو بھی زیرِ مطالعہ لاتا ہے۔ جو زیادہ تر اطلاقی نوعیت کا ہوتا ہے نہ کہ نظری۔ اس کے ساتھ ہی اسے طبیعات ‘ کیمیا اور حیاتیات کا مطالعہ بھی کرنا پڑتا ہے۔ ان کا زیادہ تر کام تجربہ گاہوں میں نہیں ہوتا بلکہ انہیں باہر نکل کر زمین کا مطالعہ کرنا ہوتا ہے۔ کان کنی کی صنعت میں ان کی زیادہ کھپت ہوتی ہے تاکہ وہ زمین کے اندر مدفون معدنیات اور دوسرے ذخائر کا پتہ چلا سکیں۔ اس کے علاوہ ان کا کام ان وجوہات کا بھی پتہ چلانا ہوتا ہے جن کی وجہ سے زمین پر زلزلے‘ سونامی اور موسمی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ ان کی تربیت میں طبیعات‘ ریاضی اور کیمیا کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انہیں نقشے بنانے کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔ اراضیات کی تعلیم کو درج ذیل علوم کوخصوصی طور پر پڑھایا جاتا ہے۔ (1)معاشی اراضیات (2)اراضیاتِ انجینئرنگ (3)جغرافیائی طبیعات (4)جغرافیائی کیمیا (5)جغرافیائی تاریخ (6) جغرافیائی تشکیل(formation)۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ اس علم میں مہارت حاصل کرنے والے لوگ عام طور پر سرکاری محکموں میں ملازمت کے مواقع حاصل کر لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ نجی تجارتی اداروں اور بعض تعلیمی اداروں میں بھی انہیں ملازمت کے مواقع مل جاتے ہیں۔ ان کی تعلیمی استعداد کم از کم جغرافیہ اور اراضیات میں ماسٹرز کی سند ہوتی ہے۔Ph.D کرنے کے بعدجامعات میں انہیں ملازمت کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share