URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Pilot ہوائی جہاز اُڑانے والا

English NamePilot
Urdu Name پائلٹ ۔ کپتان ۔ہوا باز ۔ طیارہ باز

Description

تفصیل

پائلٹ کا کام اور اُس کا شعبہ اس لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ کئی انسانی جانوں کی بقا کا انحصار پائلٹ کی مہارت پر ہوتا ہے۔ فضا میں نہ تو سڑکیں ہوتی ہیں اور نہ ہی شاہ راہیں تعمیر کی جاتی ہیں چنانچہ فضائی نقشے کی مدد سے ایک جہاز کو اُڑانا اور زمین پر قائم " کنٹرول روم" سے رابطہ برقرار رکھنا پائلٹ کی مشّاقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کسی بھی ہوائی جہاز میں عام طور پر دو پائلٹ ہوتے ہیں ۔ایک سینیئر پائلٹ اور دوسرا معاون پائلٹ۔البتہ کسی ہنگامی صورتِ حال میں طیارے کو کسی ایئر پورٹ پر لینڈ کرکے پائلٹ کو تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔پائلٹ نہ صرف اپنے کیبن میں نصب تمام الات سے بخوبی واقف ہوتا ہے بلکہ طیارہ کے انجن سے بھی مکمل آگاہی رکھتا ہے۔عموماً ہوائی سروس کے منتظمین پائلٹ کی ذمہ داری کے لیے انتہائی تجربہ کار،چاق و چوبند اور مشّاق افراد کا انتخاب کرتے ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ پائلٹ کی عمر ساٹھ سال سے کم ہو۔ Wiley Post (1898 – 1935)پہلے امریکی ہوا باز تھے جنہوں نے سات یوم کے اندر تنہا دُنیا کا چکّر لگایا اور اُن کی یہ کامیاب پرواز 1933ء میں ہوئی۔ ہوائی جہاز اُڑانے کا سہرا تو "رائٹ برادران" کے سر ہی باندھا جا سکتا ہے،جنہوں نے پرندوں کو اُڑتا دیکھ کر اپنے جسم پر پَر باندھ کر اُڑنے کی کوشش کی اور یہی انسان کی فضا میں پرواز کا پہلا کامیاب ترین مرحلہ تھا۔VOYAGER دُنیا کا پہلا طیارہ تھا جس نے بغیر رُکے اپنی طویل پرواز جاری رکھی۔٢٣ دسمبر ١٩٨٦ء کے روز اس جہاز نے ١٨٥ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٩ دن ، تین منٹ اور چوالیس سیکنڈ میں اپنی پہلی کامیاب طویل نان اسٹاپ پرواز مکمل کی۔ VOYAGER کی یہ پرواز ٢٣ دسمبر ١٩٨٦ء کو صبح آٹھ بجکر چھ منٹ پر "ایڈورڈ ایئر فورس بیس" سے روانہ ہوئی۔١٩٦٤ء میں "جیری موک" نے دُنیا کی پہلی خاتون پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جبکہ دنیا کی پہلی خاتون پائلٹ جنہوں نے ہوا بازی کا لائسنس حاصل کیا وہ بھی امریکا کی Raymonde de Laroche تھیں جنہوں نے بغیر لائسنس حاصل کیے ٨ مارچ ١٩١٠ء کے روز اپنی پرواز سر انجام دی۔ Wiley Hardeman Post (November 22, 1898 – August 15, 1935) جبکہ دُنیا میں پہلے ہوا باز تسلیم کیے جاتے ہیں۔ آپ نوجوانی میں انتقال ہو گیا لیکن "ہوا بازی" کی تاریخ ١٩٣٣ء کے سال اور آپ کے تذکرے کے بغیر ادھوری ہے۔آپ نے ١٩٣٣ء میں تنہا پوری دُنیا کا چکر لگایا تھا۔

Poetry

Pinterest Share