URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Sculptor مُجَسَّمہ ساز

English NameSculptor
Urdu Name بُت ساز ۔آذر

Description

تفصیل

پتّھر، دھات، شیشہ، لکڑی، پلاسٹک سے کسی چیز کی شکل بنانے والا ’’مجسمہ ساز‘‘ کہلاتا ہے۔ یہ مجسمہ ساز کبھی کسی ایک دھات سے یا ایک سے زیادہ اشیاء کو ملاکر مجسمے تیار کرتے ہیں جس کے لئے اُنہیں چیزوں کو جوڑنا (ویلڈنگ)، اُنہیں گِھسنا، تراشنا، کاٹنا، رنگنا، چِپکانا اور ضرورت کے مطابق ہر وہ طریقہ اختیار کرنا پڑتا ہے جس سے اُن کا مطلوبہ مجسمہ تیار ہو سکے۔ مجسمہ سازوں کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ ایسے مجسمے تیار کریں جن کی عمر طویل ہو۔ اس دوران انہیں کانسی اور چُونے کا پتھر وغیرہ استعمال کرنا پڑتا ہے بلکہ بعض اوقات اپنے مجسموں کو زیادہ قیمتی اور پُرکشش بنانے کے لئے سونے چاندی اور مختلف قیمتی پتھروں کا استعمال بھی کرنا پڑتا ہے۔ رنگوں کا استعمال کرتے وقت مجسمہ ساز اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ مختلف رنگوں کو اس طرح استعمال کرے کہ دیکھنے والے کی نظریں اُن رنگوں سے متاثر ہوں ،اس کے ساتھ ہی رنگ جلد پھیکے پڑ جانے والے نہ ہوں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے یہ مجسمہ ساز علمِ کیمیا سے بھی واقف ہوتے ہیں تاکہ کیمیا کے اُصولوں کے مطابق یہ شیشوں(آئینوں اور عدسوں) اور فولاد کو بھی رنگ سکیں۔ پلاسٹر آف پیرس، موم، چکنی مٹّی وغیرہ بھی مجسمہ سازی میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ فن دراصل ہر علاقے کی اپنی تہذیب و ثقافت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ یہ لوگ مختلف زیورات کے ڈیزائن بھی بناتے ہیں۔ برہنہ مجسمہ سازی (باوجود یہ کہ شدید اعتراضات کا نشانہ رہی، پھر بھی اس فن ) کے مُجسمہ سازوں نے اس کی بھاری قیمتیں وصول کی ہیں۔ بے شمار مجسمے ایسے بھی تراشے گئے جو اخلاقی اعتبار مُناسب نہیں کہلائے جاسکتے ۔

Poetry

Pinterest Share