URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Spy جاسوس

English NameSpy
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

امریکہ نے جاسوس کی تعریف یہ کی ہے کہ وہ شخص جو اس امکان یا یقین کے ساتھ کہ اس کی اطلاعات امریکہ کو نقصان پہنچانے یا کسی دوسرے ملک کے فائدے کے لیے قومی سلامتی کے بارے میں اطلاعات حاصل کر رہا ہو‘ آگے تک پہنچا رہا ہو وہ شخص جاسوس ہوتا ہے ۔ جاسوس ان معلومات کو‘ جنہیں خفیہ سمجھا جاتا ہے‘ کسی دوسرے کے علم میں لائے بغیر خفیہ طریقوں سے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اگر ان خفیہ اطلاعات کے افشا ہونے کا علم ہو جائے تو متعلقہ شخص اپنا منصوبہ بدل دیتا ہے۔ جاسوسی کا کام عموماً سرکاری محکمے انجام دیتے ہیں اور ان کا مرکزی ہدف جنگی مقاصد ہوتا ہے۔ جاسوسی کے جس عمل میں کارپوریشنز کی مداخلت ہوتی ہے انہیں صنعتی جاسوسی کہا جاتا ہے۔ دشمن سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ بتایا جاتا ہے کہ خود اسی کی صفوں میں شامل ہو کر اور اسی کا بن کر اطلاعات حاصل کی جائیں۔ ایک اچھا جاسوس اپنے دشمن کی فوجکی تفصیلات یعنی اس کی تعداد اور اس کی قوت دونوں کی مصدقہ اطلاعات حاصل کر تا ہے۔ فوج کے اندر وہ ایسے افراد تلاش کر لیتا ہے جو خود اپنی فوج کے ہم خیال نہیں ہوتے اور آڑے وقتوں میں وہ انہی عناصر کے ذریعے ٹیکنالوجی کی چوری اورسبوتاژ وغیرہ جیسی کارروائیوں کو ممکن بناتا ہے۔اس کے علاوہ متوازی جاسوسی کے ذریعے دشمن کے جاسوسوں کو غلط اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں جس کے ذریعے اہم قومی راز اور تباہی سے بچا جا سکتا ہے۔کم و بیش تمام معاشروں میں جاسوسی کے متعلق بہت سخت قوانین ہیں یعنی اگر جاسوس گرفت میں آجائے تو اس کی سزا موت ہوتی ہے۔جاسوسی میں نقصانات کو نظر انداز کرتے ہوئے فوائد پر نظر رکھی جاتی ہے۔ دنیا کے کم و بیش تمام اہم ممالک کے جاسوسوں کی کارکردگی تاریخ کا حصہ ہے۔ جن میں چین‘ ہندوستان‘ مصر‘یونان‘ روم‘ اور جاپان وغیرہ شامل ہیں۔ سرد جنگ کے دور سے نیوکلیائی ہتھیاروں کی ضمن میں امریکہ سوویت یونین اور چین کے درمیان جاسوسی کا عمل جاری ہے۔ ماضی قریب میں منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں بھی جاسوسی کی جاتی رہی ہے۔ جاسوسوں کو مخصوص تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ گرفت میں نہ آئیں اور اگر آ بھی جائیں تو ان کی شناخت ظاہر نہ ہو سکے۔ایک جاسوس اس بات کا اندازہ لگاتا ہے کہ مطلوبہ اطلاعات کہاں سے مل سکتی ہیں تاکہ ان افراد تک پہنچ حاصل کی جا سکے جو اس سلسلے میں معاون ثابت ہو سکیں۔ جاسوسی کے ایسے واقعات بہت کم ہوتے ہیں جہاں ذاتی ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ جاسوسوں کا ایک کام افواہیں پھیلانا بھی ہوتا ہے۔ کچھ جاسوس ڈبل ایجنٹ کہلاتے ہیں۔ جو بیک وقت دو دشمن ممالک یا اداروں کے لیے کام کرتے ہیں۔ حالانکہ حقیقتاً وہ کسی ایک ہی کے لیے کام کر رہے ہوتے ہیں اگر ان کا پتہ چل جائے تو انہیں ری ڈبل ایجنٹ طور پر کام کرنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ جو کسی تیسرے فریق کے ذریعے یا خود اپنے ہی ملک کے خلاف کام کر نے لگتا ہے۔ لیکن ایسا شاذ ہی ہوتا ہے۔ ان جاسوسوں کو بے شمار ناموں سے پکارا جاتا ہے جو ان کے کاموں کی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔مثلاً اثر انداز ہونے والے ایجنٹ‘اشتعال پھیلانے والے ایجنٹ‘غلط فہمی پیدا کرنے والے ایجنٹ اور سہولتیں فراہم کرنے والے ایجنٹ وغیرہ وغیرہ یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ بیشترممالک میں جاسوسی ملکی قوانین کے خلاف سمجھی جاتی ہے۔ مثلاً امریکی قوانین کی دفعات 18‘792-798 اور106کے تحت جاسوسی خلاف قانون ہے۔

Poetry

Pinterest Share