URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Steward ہوائی جہاز میں مہمانوں کی آؤ بھگت کرنے والا۔ بیرا۔مسافر نواز برائے ہوائی جہاز

English NameSteward
Urdu Name ہوائی میزبان ۔فضائی میزبان۔مسافر نواز برائے ہوائی جہاز ۔ اسٹیورڈ ۔مردانہ ایر ہوسٹِس

Description

تفصیل

تقریباً تمام جہاز راں کمپنیاں اپنے بَحری اور فضائی جہازوں میں مسافروں کی مہمان نوازی کے لیے چند فضائی میزبانوں کا انتظام کرتی ہیں جنہیں "ایئر ہوسٹیس" یا " اسٹیورڈ" کہا جاتا ہے۔ یہ خالصتاً تعلقاتِ عامہ سے وابستہ پیشہ ہے۔بیگم اختر ریاض الدین اپنے سفر نامہ " دھنک پر قدم" میں لکھتی ہیں کہ "مجھے انتہائی دل کش اور خوبصورت ایئر ہوسٹِسوں اور اسٹیورڈز کے خوبصورت چہروں پر سجی مُسکراہٹیں "پلاسٹک کی مُسکراہٹیں" لگیں جیسے وہ ان کے پیشہ کا ایک حصہ ہوں!" اور یہ حقیقت بھی ہے کہ ایئر ہوسٹِس یا اسٹیورڈ کسی بھی تکلیف یاکرب سے گزر رہے ہوں یا اُن کی جذباتی کیفیت کیسی بھی ہو لیکن وہ مسافروں سے ہنس کر یا مُسکرا کر بات کریں گے۔ اس پیشہ کے لیے انتہائی بُردبار،ذمہ دار،ہر طرح کے حالات پر قابو پالینے والے اور انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والے افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔پاکستان میں اس پیشہ کے لیے عمر کی تو قید ہے لیکن تعلیم کم از کم انٹر مقرر کی گئی ہے لیکن اب تعلیم یافتہ افراد بھی اس پیشہ سے وابستہ ہورہے ہیں اور اُن کے مُشاہَرے بھی انتہائی پُرکشش ہیں۔ان افراد کی مختلف ممالک کی سیر و تفریح بھی ہوجاتی ہے اور ڈیوٹی کی ادائیگی بھی ہوجاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share