URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Spy / Detective جاسُوس

English NameSpy / Detective
Urdu Name مُخبر ۔ بھیدی ۔ راز جُو ۔ سُراغ رساں

Description

تفصیل

لُغوی اعتبار سے جاسوسی کسی شخص کے معلومات حاصل کرنے کے اُس عمل کا نام ہے جو وہ کسی دوسرے شخص، ادارے یا کسی خُفیہ جگہ سے کسی قسم کی مخفی معلومات رکھنے والے کی اجازت کے بغیر یا اُس کے علم میں لائے بغیر حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ عام طور پر جاسوسی کے لئے مخصوص ادارے ہوتے ہیں جو سرکاری، نیم سرکاری یا غیرسرکاری ہوتے ہیں۔ جن کا بنیادی کام تحفظی مقاصد کے حصول کے لئے اپنے دشمنوں کی صلاحیتوں کا پتا لگانا ہے۔ جاسوسی کے جس طریقۂ کار میں کارپوریشن جیسے ادارے شامل ہو جاتے ہیں انہیں ’’صنعتی جاسوسی‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ دشمن کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کا ایک مؤثر طریقہ یہ ہے کہ اُس کی صفوں میں داخل ہوا جائے اور ایک جاسوس کا یہی بنیادی کام ہے۔ ایک جاسوس ہر طرح کی خُفیہ معلومات اپنے مخالف سے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ دشمن کی فوج کے درمیان اختلافات کا پتا لگانا اور پھر انہیں مفاد کے لیےبروئے کار لانا بھی جاسوس کی ایک اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔ مخالف ملک کے بُحرانی ایّام میں ایک کامیاب جاسوس اُن کی تکنیکی معلومات حاصل کرکے اُن تباہ کُن ذرائع کو نقصان بھی پہنچاتا ہے۔ دوسری جانب اپنے مخالف جاسوس کو دھوکہ دینے کے لئے اپنی ہی فوج اور قوم کا بظاہر دشمن بن کر کسی بھی جاسوس کو غلط اطلاعات دی جاسکتی ہیں۔ کم و بیش ہر معاشرے میں جاسوسی کے لئے بڑے سخت قوانین لاگو ہوتے ہیں۔ اگر جاسوس گرفتار کر لیا جائے اور جُرم ثابت ہو جائے تو سزائے موت سے بچنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کے باوجود جاسوسی سے حاصل ہونے والے فوائد اتنے اہم ہیں کہ اس خطرے کو بھی مول لیا جاسکتا ہے۔جاسوسی کا پیشہ انتہائی حساس پیشہ ہے اور اِن پیشہ ور افراد کے معاوضے بھی انتہائی بھاری ہوتے ہیں۔ "عالمی ادب" کا خانہ بھی اس پیشہ سے خالی نہیں بلکہ کئی نام ور قلم کاروں نے اُردو اور انگریزی ادب میں بہترین "جاسوس کردار" تخلیق کیے۔مغربی ادب میں سر آرتھر کانن ڈائل کا "شرلاک ہومز" اور اُردو ادب میں ابنِ صفی کا "انسپکٹر عمران" دُنیائے ادب میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔تیرتھ رام فیروز پوری ، ظفر عمر زبیری،اشتیاق احمد،اگاتھا کرسٹی،ٹی ایس ایلیٹ وغیرہ جاسوسی ادب میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔اس کے علاوہ ایڈگر ایلن پو ، چارلس ڈکنز(١٨٥٨ء) ، وکی کولِنس(١٨٨٩ء) و دیگر کے شہرۂ آفاق جاسوسی کرداروں اور ناولوں سے بھی انحراف نہیں کیا جاسکتا۔

Poetry

Pinterest Share