URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Student متعلم

English NameStudent
Urdu Name شاگرد ۔ طالبِ علم ۔تلمیذ

Description

تفصیل

لُغوی اعتبار سے اِس لفظ کے معنی ہیں ’’علم حاصل کرنے والا‘‘۔ کوئی ڈیڑھ دو سو سال پہلے بچّے کی ابتدائی تعلیم گھروں میں والدین ہی کے ذمہ ہوا کرتی تھی تھی۔ وہ گھرانے جو خود تعلیم یافتہ نہیں تھے‘ اُنہیں اپنی آبادی کے اُن لوگوں کا تعاون حاصل تھا جو تعلیم یافتہ ہوا کرتے تھے۔ یعنی اُن کے بچّوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت بھی اُن ہَمہ جہت شخصیات کے ذریعہ ہوا کرتی تھی جو مثلِ گوہرِ نایاب ہوا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ وہ علماء کرام اپنی تدریسی خدمات کا کوئی معاوضہ نہیں لیا کرتے تھے۔ بنیادی علوم میں ریاضی، فلسفہ، دینیات،اسماء الرجال،صرف ونحو، شاعری اور لِسانیات وغیرہ شامل ہو اکرتے تھے۔ تخصص حاصل کرنے کے لئے ہر طالبِ علم اپنے طور پر اساتذہ کرام کی راہ نمائی میں اپنی تعلیم جاری رکھا کرتا تھا، تاآنکہ وہ کسی اعلٰی مقام تک پہنچ جائے۔ دورِ جدید میں طالبِ علم کو بھی ابتدائی (پری پرائمری، مونٹیسوری، کِنڈر گارٹن وغیرہ) پرائمری، ثانوی، اعلیٰ ثانوی، کالج اور جامعات کے ادوار سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس وقت زیادہ تر ممالک میں ابتدائی تعلیم (جس میں پری پرائمری شامل نہیں ہے) پانچ سال کے بعد کی عمر سے شروع ہوتی ہے۔ ہمارے ملک میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے لئے پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک متواتر دس سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے‘ اور سولہ سال سے کم عمر میں یہ امتحان نہیں دیا جاسکتا۔ اس کے بعد مزید دو سال انٹرمیڈیٹ پاس کرنے کے لئے درکار ہوتے ہیں اور اب طالبِ علم کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ اگر وہ پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے تو اُسے کسی دانش کدہ (کالج) یا جامعہ(یونیورسٹی) کا رُخ کرنا پڑے گا‘ جہاں سے فارغ ہوکر وہ انجینئر، ڈاکٹر، وکیل، اُستاد وغیرہ جیسے شعبوں کو اپنا کر اپنی عملی زندگی کا آغاز کرسکتا ہے۔ ورنہ کسی بھی جامعہ میں اپنی مزید تعلیم جاری رکھ سکتا ہے اور یوں ایم اے، ایم۔ ایس سی، ایم کام، ایم فِل، پی ایچ ڈی، ڈی ایس سی اور ڈی لِٹ تک پہنچ سکتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share