URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Registrar رِجِسٹرار

English NameRegistrar
Urdu Name رجسٹر میں درج کرنے والا۔رجسٹری کرنے والا۔ماہرِ دفتر۔

Description

تفصیل

جیساکہ نام سے ظاہر ہے رجسٹرار ایک ایسا عہدیدار ہوتا ہے جس کی ذمے داری کسی ادارے کی تمام ترتفصیلات کو تحریری طور پر محفوظ رکھنا ہے جو ایک اہم ذمہ داری ہے لہٰذا ہم دیکھتے ہیں کہ عدالتِ عظمیٰ اور عدالتِ عالیہ، جامعات، سرکاری محکمہ جات جن کا تعلق بڑی حد تک مالیات یا اراضیات سے ہوتا ہے، اُن میں رجسٹرار کا عہدہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کی ذمہ داری جہاں ایک طرف ادارے میں ہونے والے معاملات کو تحریری شکل میں محفوظ رکھنا ہے وہیں اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ ادارے میں قانون یا دستور سے ہٹ کر کوئی طریقہ اختیار نہ کر لیا جائے۔ رجسٹرار کی ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ اپنے ادارے کے سربراہ کو نہ صرف ادارے کی کارکردگی سے مکمل طور پر باخبر رکھے بلکہ ضروری اور مناسب تجاویز اور مشورے بھی دیتا رہے۔

Poetry

Pinterest Share