URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Free Lancer فری لانسر

English NameFree Lancer
Urdu Name نیزہ دار آزاد ۔آزاد ملازم ۔ بغیر تنخواہ کام کرنے والا ملازم

Description

تفصیل

یہ اصطلاح دو انگریزی الفاظ کا مرکب ہے۔ انگریزی میں لانسر کے معنی ہیں ’’نیزہ باز‘‘ اور فری ’’آزاد‘‘ کو کہتے ہیں۔ اس اصطلاح کا زیادہ تر استعمال صحافتی دُنیا میں ہوتا ہے جہاں ایسے صحافی جو اپنے آپ کو کسی ایک ادارے کا پابند نہیں رکھنا چاہتے‘ بہ الفاظ دیگر وہ اپنی رائے پر کوئی قدغن پسند نہیں کرتے ہر اخبار اور کسی بھی اخبار میں لکھتے لکھاتے ہیں عرفِ عام میں ’’فری لانسر‘‘ کہلاتے ہیں۔ ایسے صحافیوں کو دونوں طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں ایک طرف صحافتی برادری میں اُن کا قد بت بڑا ہو جاتا ہے وہیں دوسری طرف کسی مخصوص یا بڑے ادارے سے منسلک نہ ہونے کا مالی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ اس اصطلاح کو اگر وسعت دی جائے اور جائز و ناجائز کی اخلاقی قدروں کی نفی کر دی جائے تو، بعض لوگوں کے مطابق، فری لانسر قاتل بھی ہوسکتا ہے، فری لانسر جاسوس بھی ہوسکتا ہے، اور مختصراً یہ کہ ہر جگہ اس اصطلاح کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مگر یہ فی الاصل صحافتی دنیا کی ایک اصطلاح ہے۔ بغیر تنخواہ کام کرنے والے ملازم یا ملازمہ کو بھی فری لانسر کہا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share