URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Waiter بیرا

English NameWaiter
Urdu Name خدمت گار۔ہوٹل کا ملازم جو گاہکوں کو کھانا وغیرہ پیش کرے

Description

تفصیل

بیرے کو انگریزی زبان میں ویٹر (Waiter) یا سرور (Server) کہا جاتا ہے۔ یہ عمومی طور پر ہوٹل کے کارندے ہوتے ہیں اور ان کا کام گاہکوں سے آرڈر لینا اور انہیں کھانافراہم کرنے کے علاوہ کھانے کی میز کو استعمال سے پہلے اور بعد میں صاف رکھنا ہوتا ہے۔ بڑے درجے کے ہوٹلوں میں یہ کام کرنے والے سلور سروس اسٹاف (Silver Service Staff) کہلاتے ہیں اور یہ باقاعدہ تربیت یافتہ (Skilled) ہوتے ہیں۔ ان کا مخصوص لباس ہوتا ہے جو عموماً سفید اور سیاہ رنگ کا ہوتا ہے اس لباس کے اوپر یہ ایک جھبلا (ایپرن) سا پہن لیتے ہیں جو کمر سے ٹخنوں تک ہوتا ہے۔ ان بیروں کا ایک ذمہ دار ہوتا ہے جسے ہیڈ سرور (Head Server)کہا جاتا ہے اور اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ نشستوں کا باقاعدہ ترتیب وار انتظام کرے اور بیروں کی کارکردگی پر نظر رکھے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں ہوٹل میں آنے والے افراد بل کے علاوہ ایک اضافی رقم بیروں کو دے دیتے ہیں جو ٹِپ Tip کہلاتی ہے اور یہ مغربی ممالک میں عام طور پر بل کی رقم کا دس سے پچیس فیصد کے درمیان ہوتی ہے۔ بعض ممالک میں ٹِپ کی رقم کو اکٹھا کرلیا جاتا ہے اور بیروں کی فلاح پر خرچ کیا جاتا ہے۔ صرف جاپان وہ واحد ملک ہے جہاں بیرے ٹِپ لینے سے انکار کردیتے ہیں کیونکہ یہ وہاں کے رواج کے خلاف ہے۔ ہوٹل کا کاروبار اب ایک صنعت بن چکا ہے اور اس میں باقاعدہ ڈگری بھی حاصل کی جاتی ہے۔ امریکہ میں تقریباً 22 لاکھ نوجوان اس شعبے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ پاکستان میں بھی اب خاصے تعلیم یافتہ افراد اس شعبے میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share